اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 13 اراکین پر مشتمل پارلیمینٹ اخلاقیات کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایوان کے اندر اراکین کے رویے سے متعلق شکایات کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کی سربراہی اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق وزیرعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اورسابق صدر آصف زرداری بھی کمیٹی کے ممبر ہیں جب کہ دیگر ممبران میں وفاقی وزرا شیخ رشید احمد، طارق بشیر چیمہ، خالد مقبول صدیقی بھی شامل ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بنائی گئی اخلاقیات کمیٹی میں اسد محمود، خالد مگسی اور اختر مینگل بھی شامل ہیں۔ شاہ زین بگٹی، امیر حیدر خان ہوتی اور غوث بخش خان مہر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا ہے کہ کمیٹی اپنے اصول و ضوابط خود طے کرے گی اور کمیٹی کی رپورٹ سہہ ماہی بنیادوں پر ایوان میں پیش کی جائے گی۔
اسد قیصر کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی ایوان یا اسپیکر کی جانب سے بھجوائے گئے معاملات کا جائزہ لے گی