سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو کل بلالیا۔
کمیٹی کے چیئرمین رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو کل بلایا ہے،میری آج مقتول خلیل کے بھائی جلیل سے بات ہوئی ہے،وہ خود بتائیں گے کہ کمیٹی نے انہیں پہلے نوٹس نہیں کیا
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سانحہ کے متاثرین کمیٹی میں جو کہنا چاہیں گے وہ کہیں گے،سینیٹ کی گاڑی لواحقین کو لیکر اجلاس میں آئے گی۔
واضع رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ نے بھی مقتول خلیل کے بھائی جلیل اور اہل خانہ کو ملاقات کیلیے اسلام آباد بلایا تھا لیکن ان کی ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔