پانچویں اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دے کرسیریز2۔3 سے جیت لی۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کوجیت کیلیے 241 رنز کا ہدف دیا تھا جسے جنوبی افریقہ نے7وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا،وان در ڈوسن نے 50اور فاف ڈوپلیسی نے بھی50 رنز بنائے اور دونوں آئوٹ نہیں ہوئے۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے اوپنر نے جارحانہ انداز اپنایا، چھٹے اوور میں پروٹیز کو پہلا نقصان ہاشم آملہ کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑاوہ 14 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ 100 کے مجموعی اسکور پر گری جب ہینڈرکس 34 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے۔ کوئنٹن ڈی کوک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 83 رنز اسکور کیے وہ 146 کے مجموعی اسکورپر آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں قومی ٹیم نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر240 رنزبنائے تھے ،عماد وسیم47رنزبنا کرناٹ آئوٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان بیٹنگ کرنے آئے تاہم ان فارم امام الحق صرف 8 رنز پر ڈیل سٹین کی گیند پر پری ٹوریئس کو کیچ تھما بیٹھے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 64 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابراعظم 24 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد محمد حفیظ بیٹنگ کیلیے تاہم وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
شعیب ملک اور محمد رضوان نے انتہائی سست رفتاری سے بیٹنگ کی،رضوان 30 گیندوں پر صرف 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ، شعیب ملک بھی 31 رنز پر ہمت ہار بیٹھے۔
شاداب خان نے عماد وسیم کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن شاداب بھی 19 رنز کے مہمان ثابت ہوئے،محمد عامر نے 12بالوں پر6رنزبنائے۔
پروٹیز کی جانب سے اینڈیل پہلوک وایو اور پری ٹوریئس نے 2،2 جب کہ ڈیل اسٹین اور ویان ملڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، وکٹ اچھی لگ رہی ہے۔
کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بڑا ہدف دے کر ٹیم کو دباؤ میں ڈال سکتی ہے۔