آسیہ مسیح (فائل فوٹو)
آسیہ مسیح (فائل فوٹو)

آسیہ بی بی ملک سے باہر جانے میں آزاد ہیں۔دفتر خارجہ

ترجمان دفتر کا کہنا ہے کہ آسیہ  بی بی عدالتی فیصلے کے بعد آزاد شہری ہیں وہ باہر جا سکتی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے، وہ اپنی نقل و حرکت میں مکمل آزاد ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ آسیہ بی بی پاکستان کے اندر یا بیرون ملک جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 31 اکتوبرکو توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔