آرمی چیف کی ڈریسنگ روم آمد،قومی کھلاڑی حیران

سربراہ پاک فوج قمر جاوید باجوہ کو کرکٹ سے محبت انہیں نیولینڈز کیپ ٹاؤن کھینچ لائی جہاں انہوں نے ڈریسنگ روم میں پاکستانی کھلاڑیوں سےملاقات کی۔
اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بھی جنرل قمر جاوید باجوہ کواپنےہمراہ دیکھ کر حیران ہوگئے، پاکستانی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جب ٹیم منیجر طلعت علی، جنرل باجوہ سے ہر کھلاڑی کا تعارف کرارہے تھے تووہ اس کھلاڑی کے بارے میں پہلے ہی بہت سی معلومات رکھتے تھے۔
پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر اور سابق انٹرنیشنل کھلاڑی منصور رانا سے بات چیت کے دوران جنرل قمر باجوہ نے ان کے والد اور مشہور امپائر شکور رانا مرحوم کے بارے میں بہت ساری باتیں کیں اور منصور رانا کو اس وقت حیرت ہوئی جب وہ کہہ رہے تھے کہ آپ کے چچا سلطان رانا اچھے کرکٹر اور غیر معمولی فیلڈر تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔