گزشتہ سال اکتوبر میں گوگل نے اپنی سوشل نیٹ ورک گوگل پلس کی بندش کا اعلان کیا تھاجسے 2 اپریل 2019 کے بعد بند کردیا جائے گا،اس حوالے سے اقدامات کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں۔
4 فروری سے ہی صارفین نئی پروفائلز، پیجز، کمیونٹی اور ایونٹس بنانے سے قاصر ہوجائیں گے۔گوگل پلس سائن ان بٹن کام کرنا بند کردے گا اور کچھ جگہوں پر گوگل سائن ان بٹن اس کی جگہ لے گا۔ گوگل پلس صارفین کی بلاگر میں کمنٹس کرنے کی اہلیت بھی ختم ہوجائے گی تاہم دیگر سائٹس پر یہ موقع 7 مارچ تک دستیاب ہوگا۔تاہم تمام صارفین کے اکاؤنٹس ، پیجز اور کمنٹس کو گوگل کی جانب سے 2 اپریل کو ڈیلیٹ کیا جائے گا۔
گوگل کے مطابق چونکہ کچھ کمیونیٹیز میں کافی دلچسپ اور اہم ڈیٹا موجود ہے تو کمپنی ان کے موڈریٹرز کو پوسٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کا موقع دیا جائے گا اور اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ گوگل کا اس حوالے سے ذہن بدلنے کا کوئی امکان نہیں۔