کھلاڑی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں
کھلاڑی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں

قطر پہلی بار فٹ بال کا ایشین چیمپین بن گیا

ایشین کپ فٹبال میں جاپان کو شکست دیکر قطر پہلی بار فٹ بال میں ایشین چیمپین بن گیا۔

قطر نے ایشین کپ فٹبال جیت کر تاریخ رقم کردی، 2022 ورلڈ کپ کی میزبانی پانے والے خلیجی ملک نے فائنل میں جاپان کی مضبوط سائیڈ کو 3-1 سے شکست دے دی۔

المعیز علی نے 9 گول داغ کر ایونٹ کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز اپنے نام کرلیا، فاتح الیون کیلئے عبدالعزیزحاتم اور اکرم عفیف نے بھی ایک ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا، جاپان کا خسارہ تاکومی نے کم کیا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں قطر نے میزبان یواے ای کو 4-0 سے مات دی تھی جب کہ جاپان نے ایران کیخلاف 3-0 سے فتحیاب ہوکر ٹائٹل میچ میں جگہ بنائی تھی۔