الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ جاری ہے۔
بیس پولنگ اسٹیشنزپر صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے پولنگ کا عمل جاری رہے گا۔امن وامان کے لئے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے کر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے جن میں پولیس،رینجرز اور ایلیٹ فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔ پاک فوج کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔
حلقہ این اے 91 کے ری پولنگ کے لئے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت علاقے میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فون لے جانے،اسلحہ کی نمائش ،اسلحہ لے کر چلنے اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ سرگودھا این اے 91 سے پی ٹی آئی کے عامر سلطان چیمہ منتخب ہوئے تھے، تاہم ن لیگ کے ذوالفقار بھٹی نے ان نتائج کو چیلنج کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے حلقے کے 20 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹ ٹیمپر ہونے پر ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا