وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو ساںحہ ساہیوال کے متاثرین کی داد رسی کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کل سانحہ ساہیوال کے متاثرین سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات دور کریں گے۔
وزیراعظم سے عثمان بزدار کی ملاقات،سانحہ ساہیوال کی تحقیقات پر بریفنگ
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے جو بھی مطالبات ہیں ان پر غور کیا جائے، اگر متاثرین جوڈیشل کمیشن بنانے سے مطمئن ہوتے ہیں تو اس پربھی غور کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کے تحفظات معلوم کرکے انہیں مطمئن کیا جائے ،ان کو یقین دہانی کرائی جائے کہ حکومت ان کے ساتھ اںصاف کرے گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا۔