پاکستان میں جرمنی کےسفیر مارٹن کوبلر پاکستانی ثقافت کے اتنے دلدادہ ہیں کہ ہر روز کچھ نہ کچھ نیا کام کرتے رہتے ہیں۔
جرمن سفیر راوالپنڈی میں ایک گنے کی مشین پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستان کاقومی مشروب یعنی گنے کا رس پی کر سب کو حیران کر دیا۔
کچھ روز قبل انہوں نے مارکیٹ سے پاکستانی ساختہ سائیکل خریدی تو اتوار کو انہوں نے اپنی سائیکل کو ٹرک آرٹ سے مزین کرلیا۔
مارٹن کوبلر کبھی کسی سڑک پر نکل پڑتے ہیں تو کبھی شیلٹر ہوم میں بے گھر افراد کے ساتھ بیٹھے کھانا کھاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
اس سےقبل انہوں نے کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ پاکستانی بریانی کھائی تھی جس کی انہوں بہت تعریف کی تھی۔
گزشتہ دنوں جرمن سفیر نےپاکستانی بیوروکریسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری محکموں میں بہت سست روی سے کام ہوتا ہے، یہی نہیں انہوں نے گزشتہ سال ایک ٹویٹ کے ذریعے کے پی کے علاقے ازاخیل میں ایک سڑک کی ناقص تعمیر پر بھی سخت تنقید کی تھی۔