ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واضع کر دیا ہے،حکومت لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے،سانحہ ساہیوال کیلیے جو کچھ ہوا وہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقتول خلیل کے خاندان کی انکوائری کے بعد ذیشان کے حوالے سے ہونیوالی تفتیش بھی میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیگی ، ذیشان کی والدہ ہماری بھی ماں ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے لاہور میں سانحہ ساہیوال کے مقتول خلیل کے بھائی جلیل اور متاثرہ خاندان کے وکیل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرین سے جے ٓآ ٹی کے سربراہ کی ملاقات کرادی ہے،جے آئی ٹی نے سانحہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام ویڈیوز منگوالی ہیں۔