سیالکوٹ : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےپارٹی کارکن کو تھپڑ رسید کر دیا،
تفصیلات کے مطابق واقعہ سیالکوٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔سابق وزیر کنوینشن کے دوران بدنظمی پر غصے میں آگئیںاوراپنی جماعت کے ایک کارکن کو سرعام تھپڑ رسید کردیا۔
اس موقع پر دیگر لوگوں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا غصہ ٹھنڈا کردیا۔