کشمیری حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے پر مقبوضہ کشمیر کومفلوج کر دیا گیا،وادی کے لوگوں کو گھروں میں بندکردیاگیا ہے جس کے باعث ایسا لگ رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سانپ سونگھ گیا ہے،بھارتی غاصبین نے مقبوضہ کشمیر میں حریت کی تمام قیادت کو نظر بند کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر پراپنے ردعمل میں مشعال ملک کاکہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کی سیکیورٹی کے لیے شارپ شوٹر تعینات کئے گئے ہیں اس وقت پوری دنیامیں بھارت انسانی حقوق اور جمہوریت کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام نہاد دورے کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کومفلوج کر دیا گیا،لوگ گھروں میں بندکردیئے گئے ہیں جس کے باعث ایسا لگ رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سانپ سونگھ گیا ہے،بھارتی غاصبین نے مقبوضہ کشمیر میں حریت کی تمام قیادت کو نظر بند کر دیا ہے۔
مشعال ملک کا مزید کہناتھاکہ آج دنیا کا سب سے بڑا مارشل کا مقبوضہ کشمیر میں نافذہے ، مودی کشمیر میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ لانچ کرنے آرہا ہے،ہندوستان ہمارا خون اور پانی چوس رہا ہے،انہوںنے کہاکہ بھارت نہ صرف آزادی کا حق چھین لیا ہے بلکہ اب وہ ہمارے قدرتی وسائل بھی لوٹ رہاہے۔