پنجاب میں ق لیگ اور حکومت کے درمیان اختلافات کی برف پگھلنے لگی ہے.
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے مطالبے پر سیکریٹری معدنیات اور ایم ایس راولپنڈی اسپتال کی چھٹی کر دی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت مسلم لیگ ق کے مطالبات ماننے کے لیے بالآخر مان گئی ہے۔ پنجاب میں اہم اتحادی جماعت کے تحفظات ختم کرنے کے لیے یقین دہانیوں کے بجائے حکومت کی جانب سے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
واضع رہے کہ ق لیگ کے صوبائی وزیر عمار یاسر نے اپنے محکمے میں مداخلت کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔