سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کوہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے سنگم پر واقع سرحدی علاقے گل کچ میں کارروائی کی، دہشتگردوں نے فورسز کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے ایس ایم جیز ، دستی بم ،مواصلاتی آلات اور مقامی کرنسی برآمد کرلی گئی۔