فائل فوٹو
فائل فوٹو

سانحہ ساہیوال کے ملزمان کا 15روزہ ریمانڈ دیدیاگیا

سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو 19 دن کے بعد انسداد دہشتگردی کورٹ میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے ملزمان کا 15 دن کا ریمانڈ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں ملوث ملزمان کو  پولیس کی درخواست پر سیشن جج اے ٹی سی شبیر حسین اعوان نے انسداد دہشتگردی کورٹ میں طلب کیا تھا۔

پولیس کی سخت سیکیورٹی میں ملزمان کو انسداد دہشت گردی کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے چہروں کو کالے کپڑے سے مکمل طور پر ڈھانپ رکھا گیا تھا۔

سیشن جج شبیر حسین اعوان نے پہلے پانچ دن کا ریمانڈ دیا تھا جس پر ڈی ایس پی فلک شیر جو کہ جے آئی ٹی کے ممبر بھی ہیں نے سیشن جج کو درخواست کی کہ ملزمان کو لانے لے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس کے بعد سیکیورٹی وجوہات اور پولیس کی درخواست پر ریمانڈ پندرہ دن کا کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔