فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان میں مسلح افراد کاریڈیواسٹیشن پر حملہ۔2 صحافی ہلاک

افغانستان کے صوبےتخارمیں نامعلوم مسلح افراد نے ریڈیو اسٹیشن میں گھس کر لائیو پروگرام کرنے والے 2صحافی اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیےاور فرار ہو گئے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام 6بجے کے قریب 2 نامعلوم مسلح افراد ریڈیو سٹیشن کے دفتر میں داخل ہوئے اور دو رپورٹرز پر فائرنگ کردی جو لائیو پروگرام کررہے تھے تاہم دنوں رپورٹرز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

صوبائی ترجمان جاوید ہجری نے بتایا کہ حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں رواں برس صحافیوں پر حملے کا دوسرا واقعہ ہے۔گزشتہ ماہ طالبان نے افغان سیٹیزن صحافی جاوید نوری کو ان کی کار سے بابر نکال کر قتل کردیا تھا۔ سال 2018افغانستان میں صحافیوں کے لیے بدترین سال رہا ہے۔

کابل میں امریکی سفیر جان باس نے صحافیوں کے قتل پر افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کیا۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ یہ وقت ہے جب صحافیوں کے خلاف جرائم کا خاتمہ ضروری ہے۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے واقعے کو سنگین جرم قرار دیا اور افغان حکام پر زور دیا کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ بہتر انداز میں فرائض انجام دے سکیں۔