جج کو جذبات میں آنے کے بجائے قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے، میپکو میں بھرتیوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، فیصلہ جاری
جج کو جذبات میں آنے کے بجائے قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے، میپکو میں بھرتیوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا لائسنس بحال کردیا

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کے لائسنس منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کے لائسنس کی معطلی کے حوالے سے محموداختر نقوی کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان اور سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت شروع ہونے پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کدھر ہے، جس پر عدالتی عملے نے بتایا کہ درخواست گزارعدالت میں موجود نہیں ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت سے استدعا کی کہ جس بنا پر لائسنس معطل کیا گیا اب وہ ایشو زندہ نہیں ہے اور درخواست گزار بھی پیروی کے لیے نہیں آیا، لہٰذا لائسنس بحال کیا جائے۔

عدالت نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹادیا اور کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں آپ کے عدالتوں سے تعلقات اچھے رہیں گے، ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔