مسلم لیگ کی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ظلم کی رات چھوٹی مگر اس کی پکڑ بہت بڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ جب بسترِمرگ پرتھیں،موجودہ حکمرانوں ان کی بیماری کا مذاق اڑایا تھا۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ بہت بڑی آزمائش آئی مگرتوکل اللہ پررکھا،حکومت سے نہ کبھی علاج کی درخواست کی نہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے چپ رہ کر سب کچھ سہا،میاں صاحب نےکہا کہ وہ نہ خانہ بدوش ہیں نہ تضحیک کا نشانہ بننے کو تیار۔
انہوں نے کہا کہ پہلےپی آئی سی،پھرجیل،پھرسروسزاسپتال جہاں امراض قلب کاشعبہ ہی نہیں وہاں میاں صاحب کو منتقل کرنے کی کیا منطق تھی سمجھ نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ اب پھرپی آئی سی لےجانے کی کوشش،میاں صاحب نے انکار کر دیا،میاں صاحب نےکہا انہیں واپس جیل لےجایا جائے،
مریم نواز نے کہا کہ اس بے حسی اور سیاسی انتقام کا جواب حکمرانوں کو دینا پڑے گا۔
علاوہ ازیں مریم نواز کی اپنی والدہ کلثوم نواز کی قبر پر حاضری دی،دعائے مغفرت کی،مریم نواز اپنی والدہ کی قبر کے پاس دیر تک بیٹھی رہیں اس سے قبل
سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ان کی والدہ نےملاقات کی اوراپنے بیٹے کو دعائیں دیں۔