ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگرنے اسٹور کیپرکو معطل کر دیا۔فائل فوٹو
ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگرنے اسٹور کیپرکو معطل کر دیا۔فائل فوٹو

اسکولوں میں بچوں کو پولیو ویکسین دینا لازمی قرار

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے  سندھ کے تمام اسکولوں میں بچوں کو پولیو ویکسین دینا لازمی قرار دیتے ہوئے عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

ویکسین سے انکار کرنے والے اسکول کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہوا۔ وزیراعلی نے کہا سندھ حکومت پولیو کے خاتمے کیلیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں گزشتہ سال ایک پولیو کیس کراچی میں سامنے آیا تھا۔

ماحولیاتی نمونوں سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے سہراب گوٹھ، مچھر کالونی، خمیسو گوٹھ، محمد خان کالونی، اورنگی نالہ اور ہجرت کالونی میں وائرس موجود ہے جبکہ نیو سکھر میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا جنوری تک 88 ہزار 472 بچے پولیو ویکسین کیلیے گھروں پر موجود نہیں تھے جبکہ 86 ہزار سے زائد والدین نے ویکسین لینے سے انکار کیا۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو ہفتہ وار رپورٹ لینے کی ہدایت کر دی۔