احتساب عدالت لاہور نے علیم خان کو بغیر اطلاع عدالت میں پیش کرنے پر نیب افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما و پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان کو احتساب عدالت میں ججز کمپلیکس کی جانب سے بغیر اطلاع اور بغیر اجازت عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ نیب نے سابق سینئر وزیرپنجاب علیم خان کو احتساب عدالت میں ججز کمپلیکس کی جانب سے بغیر اطلاع اور بغیر اجازت کے احتساب عدالت میں پیش کیا، اور اس قدام سے کمپلیکس کے دروازوں اور پودوں کو نقصان پہنچا۔
سانحہ ساہیوال کے ملزمان کا 15روزہ ریمانڈ دیدیاگیا
احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد نیب کے اس قدام سے ججز کے چیمبرز کے باہر پہنچی اور سیاسی جماعت کے نعرے لگائے گئے۔
احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج نے نیب افسران کو 8 فروری کو ذاتی حیثیت سے پیش ہو نے اور اس اقدام پر جواب طلب کر لیا ہے۔
اس حوالے سے نیب کے ڈائریکٹر، متعلقہ تفتیش، ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی اور کیس افسر کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔