مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کہاہے کہ تحریک انصاف صرف چار بندوں کی زبان بند کرا دے تو پارلیمنٹ میں قانونی سازی کا عمل شروع ہوجائے گا،ہم اب اسمبلی میں کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شائستہ پرویز ملک کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کتنے مہینے سے نیب کے پاس ہیں لیکن ریفرنس دائر نہیں ہوا ، مقدمات میں شفافیت ہونی چاہیے تاکہ کسی کو شک وشے کی گنجائش نہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ الزام تراشیوں میں بہت سا وقت ضائع ہوگیاہے، ہم اب اسمبلی میں کام کرنے کیلیے تیار ہیں لیکن تحریک انصاف کو اپنے کچھ وزراکو سمجھا نا پڑے گا
انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں ، سوائے جان کے ہر چیز مہنگی ہے،حکومت کو کسی غریب کا احساس نہیں وہ صرف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔