بی جے پی کے کارکنوں نے وزیراعلی اروند کیجریوال کی کار پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی کار پر دہلی کے نریلا علاقہ میں مبینہ طور پر حملہ کیا گیا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کیجریوال 25 غیر مجاز کالونیوں میں ترقیاتی کاموں کو دیکھنے کے لیے دہلی کے مضافاتی علاقہ میں تھے۔
AAPVerified account @AamAadmiParty
وزیر اعلی کے دفتر کے ایک افسر نے اس حملہ کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’ تقریبا سو افراد نے کیجریوال کی کار روکنے کی کوشش کی اس کے بعد ان سب نے لاٹھی اور ڈنڈوں سے کار پر حملہ کر دیا‘‘۔
عام آدمی پارٹی نے حملے کا ذمے دار بی جے پی کے کارکناان کوٹہھرایا ہے حالاںکہ بی جے پی نے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔