کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج بھی بند

سوئی سدرن گیس نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے دورانیے میں اضافہ کرتے ہوئے آج بھی بند کردیئے، اب اتوار کی صبح8بجے گاڑیوں کو گیس کی فراہم کی جائے گی۔

سندھ میں سوئی گیس بحران مزید سنگین ہوگیا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8بجے کھیلں گے۔

اس سلسلے میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز مزید24گھنٹے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ گھریلو اور کمرشل صارفین کی طلب کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گیس بحران کے باعث سندھ میں سی این جی اسٹیشنز مزید24گھنٹے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سی این جی اسٹیشنز آج نہیں کھلیں گے، سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اب 34کے بجائے58گھنٹے بعد اتوار کی صبح8 بجے کھلیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں سوئی گیس کے پریشر میں اچانک کمی آنے سے نہ صرف گھروں کو گیس کی فراہمی منقطع ہو گئی بلکہ صنعتی علاقوں میں پراسسنگ یونٹس بند اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔