لاہور: سیکورٹی اداروں نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کے حوالے سے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئےجسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی تلقین کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی اداروںکی جانب سے جاری کردہ ہنگامی الرٹ میں کہاگیاہے کہ جاوید اقبال کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیںاس لیے وہ اپنی نقل و حرکت کو فوری محدود کر دیں۔ جبکہ اپنے ساتھ اضافی سیکورٹی کا انتظام بھی کریں۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زندگی کو لاحق خطرات کی رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ملک میں احتساب کا عمل زور و شور سے جاری ہے۔اس احتسابی عمل کے دوران خاص طور پر مسلسل 10 سال تک پاکستان پر بنا کسی روک ٹوک کے حکومت کرنے والی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نشانے پر ہیں۔ اسی باعث دونوں جماعتوں کی جانب سے نیب اور چئیرمین نیب کو آئے روز شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔