کراچی میں 58 گھنٹوں سے بند سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

کراچی سمیت صوبے بھر میں 58 گھنٹوں سے بند سی این جی ا سٹیشنز کھل گئے جس کے باعث ا سٹیشنز کے سامنے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ویران ا سٹیشنز دوبارہ آباد ہوگئے، کراچی سمیت صوبے بھر کو 58 گھنٹوں بعد بالآخر سی این جی مل گئی۔ جمعرات کی رات 10 بجے سے بند ہونے والے سی این جی سٹیشنز آج صبح آٹھ بجے کھل گئے۔

سخت سردی اور کڑے امتحان کی پرواہ کیے بغیر شہری اپنی گاڑیاں لیکر سی این جی پمپز کے باہر جمع ہو گئے۔

اس سے قبل سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی ا سٹیشنز کو جمعرات کی رات دس بجے سے ہفتے کی صبح 8 بجے تک بند کرنے کا اعلان کیا مگر بعد میں مزید چوبیس گھنٹوں کی بندش میں اضافہ کرکے غریب کی مشکل کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا دی۔