مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کو جاری رکھتے ہوئے مزید 5نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں کارروائی کی جس کے دوران علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد 5 کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
قابض بھارتی فورسز کی کارروائی کے خلاف سیکڑوں نہتے کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔
قابض فورسز نے ایک مرتبہ پھر بربریت کا مظاہرہ کیا اور نہتے شہریوں پر پیلٹ گن کا استعمال اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق آپریشن بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس اور اسپیشل گروپ کی جانب سے کیا گیا جب کہ علاقے میں ٹرین سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔