مولا بخش چانڈیو کی فائل فوٹو
مولا بخش چانڈیو کی فائل فوٹو

عمران خان کی باتیں ان کی ناکامی کا اعتراف ہے،مولابخش چانڈیو

 

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نےوزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمران خان حکومت کے آغاز پر ہی مایوسی کا شکار ہے تو آگے کیا ہوگا؟انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی باتیں ان کی ناکامی کا اعتراف ہے ۔
عمران خان کے حالیہ بیانات کے بعد لوگ انہیں ’سلیکٹڈ ‘کہنے میں حق بجانب ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نےپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولابخش چانڈیو نے کہاکہ عمران خان چاہتے ہیں کہ بادشاہت نافذ کر کے انہیں بادشاہ اور ان کے نااہل وزرا کو نورتن قرار دیا جائے، افسوس کہ خود کو منتخب وزیراعظم کہنے والا پارلیمنٹ کے مستقبل سے مایوس ہو گیا ہے۔
عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیںاور انکے حالیہ بیانات کے بعد لوگ انہیں سلیکٹڈ کہنے میں حق بجانب ہیں، عمران خان کے حالیہ بیانات مایوسی اور بے بسی کی بدترین مثال ہیں، میں نے کبھی ایسا بے بس وزیراعظم نہیں دیکھا۔