جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی اسلام دشمنی کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان عمل میں اترچکے ہیں، اسلام آباد کا ملین مارچ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے، ختم نبوت کے قانون کو چھیڑنے اور قادیانیوں کو کھلی چھٹی دے کر حکمران مغربی ایجنڈے پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت ریاست مدینہ کا نام لے کر عوام کو بے وقوف بنارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی اور معاشی طور پر دیوالیہ کردیا اور خود در بدر بھیک مانگ رہے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ علماءے کرام کی قربانیوں کی وجہ سے سامراجی قوتوں سے آزادی ملی، اپنے اکابر کے مشن کو زندہ رکھتے ہوئے سامراج کے ایجنٹوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی
ان کا کہناتھا کہ ملک بھر میں ملین مارچ میں عوام کی والہانہ شرکت حکمرانوں کے غیر اسلامی اقدامات پر عدم اعتماد ہے۔