عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکس کا آؤٹ لک منفی کردیا۔
موڈیز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال معاشی ترقی کی رفتار سست ہو کر 4.3 فیصد ہوگئی ہے.
ایک سال میں پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 30 فیصد گری، شرح سود دسمبر 2017 سے فروری 2019 تک 450 پوائنٹ بڑھا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اگلے ڈیڑھ سال تک بینکوں کو نچلی پروفائل کے سرکاری بانڈز کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا اور بینکوں کو سست معیشت کے ساتھ کام کرنے میں مشکلات کا سامنا رہےگا۔