پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدیددھند کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک متاثر

آج صبح پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدیددھند کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک متاثرہے اور مانگا منڈی،پتوکی، حبیب آباد،رینالہ ،اوکاڑہ،ساہیوال ،ہڑپہ بائی پاس دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کےمطابق آج صبح پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک متاثرہےجس کےباعث عوام سے محتاط سفر کی گزارش کی گئی ہے.

ادھر مانگا منڈی،پتوکی، حبیب آباد،رینالہ ،اوکاڑہ،ساہیوال ،ہڑپہ بائی پاس دھند کی لپیٹ میںہیںجبکہ چیچہ وطنی،میاں چنوں،خانیوال ،ملتان ،بستی ملوک،لودھراں ،بہاولپورمیں بھی شدید دھندچھائی ہوئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہےکہ دھند کے باعث ڈرائیورز گاڑی مناسب رفتار پر چلائیں اوردوران ڈرائیونگ گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

ترجمان موٹروے پولیس کےمطابق مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ 60 میٹر تک ہےجو آہستہ آہستہ بہتر ہوتی جائے گی۔