بکتربند گاڑی میں جھٹکے لگنے سے میری ٹانگ کے درد میں اضافہ ہو گیا،سعدرفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مجھے آج بکتربند گاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا جو 60 سال پرانی لگ رہی تھی ، مجھے جیل سے یہاں آنے میں ایک گھنٹہ لگ گیااوربکتر بند گاڑی میں جھٹکے لگنے سے میری ٹانگ کے درد میں اضافہ ہو گیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی پیشی تھی۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ مجھے آج بکتربند گاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا جو 60 سال پرانی لگ رہی تھی ۔

ان کا کہناتھا کہ مجھے جیل سے یہاں آنے میں ایک گھنٹہ لگ گیاجبکہ مجھے لانے کی ذمہ داری ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کی ہے،سعد رفیق نے کہا کہ بکتر بند گاڑی میں جھٹکے لگنے سے میری ٹانگ کی درد میں اضافہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ سداحکومت ان کی نہیں رہنی حکومت جو کر رہی وہ درست نہیں ۔

خیا ل رہے کہ احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع کردی ہے۔