مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت عقل اور ہوش کے ناخن لے، سرجیکل اسٹرائیک کی باتیں حماقت ہیں، ہماری بہادر مسلح افواج دشمن کے ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے چکے ہیں، آئندہ انشاء اللہ اس سے بھی زیادہ موثر انداز میں جواب دیں گے۔
جناح اسپتال لاہور میں نواز شریف کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں امن کی راہ کشمیر سے ہوکر ہی گزرتی ہے، پائیدار امن وسلامتی اور ترقی کے لئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مظلوم کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کا وعدہ پواکیا جائے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت عقل اور ہوش کے ناخن لے، سرجیکل اسٹرائیک کی باتیں حماقت ہیں، ہماری بہادر مسلح افواج دشمن کے ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے چکے ہیں، آئندہ انشاء اللہ اس سے بھی زیادہ موثر انداز میں جواب دیں گے، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے ساتھ ہے۔