کراچی : کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب گودام میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آگ نے گودام کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ گوادم میں لگی آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق آگ کی اطلاعات ملتے ہی فائر برگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں جو آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔