پلوامہ میں فدائی حملے کے بعد لاشیں جابجا بکھری پڑی ہیں۔فائل فوٹو
پلوامہ میں فدائی حملے کے بعد لاشیں جابجا بکھری پڑی ہیں۔فائل فوٹو

پلوامہ حملے میں بھارت کا اپنا بارودی مواد استعمال ہونے کا انکشاف

بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہودا نے اعتراف کیا ہے کہ پلوامہ حملے میں بھارت کا ہی بارود استعمال کیا گیا،حملے میں ساڑھے سات سو پاؤنڈ بارود استعمال کیا گیا۔

بھارتی جنرل نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ یہ ممکن نہیں کہ اتنی بڑی مقدار میں بارود در اندازی کرکے اتنی دور لایا جاسکے۔

ان کی رائے میں جموں شاہراہ کو چوڑا کرنے کے لئے پہاڑوں کو اڑانے کی غرض سے بارود جمع کیا گیا تھا اور دھماکے کے لیے یہی استعمال کیا گیا، یہ وہی شاہراہ ہے جہاں حملہ ہوا جبکہ اس کے چھ کلومیٹر دور حملہ آور کا گھر ہے

انہوں نے کہا کہ اس حملے نے مزید سوالات اٹھادیے ہیں کہ مودی کی کشمیر میں سخت گیر پالیسی کس قدر کامیاب ہے۔

ان کا کہناتھا کہ بھارت کی تقریباً ڈھائی لاکھ فوج کشمیر میں تعینات ہے، فوج کی اس قدر زیادہ تعیناتی سے کشمیریوں کی روزمرہ کی زندگی شدید متاثر ہورہی ہے۔