عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کی ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، ذرائع
عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کی ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، ذرائع

سعودی ولی عہد کی آمد کے ساتھ ہی میری دعا قبول ہوگئی،عثمان ڈار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کے ساتھ ہی میری دعا قبول ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل وفاقی دارالحکومت کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا تھا اور ان کا استقبال کرنے کے لیے سڑکوں پر مختلف پورٹریٹ نصب کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میری خواہش تھی کہ وہ اسلام آباد سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر کے ذریعے نہیں بلکہ بائے روڈ جائیں انہوں نے روڈ کے ذریعے وزیراعظم ہاؤس جانے سے میری دعا قبول ہوگئی ہے۔