حکومت کا ترمیمی بل جلد بازی اور بد نیتی پر مبنی، تحریک انصاف کے ذاتی مفاد پر مشتمل ہے، رہنما پیپلزپارٹی
حکومت کا ترمیمی بل جلد بازی اور بد نیتی پر مبنی، تحریک انصاف کے ذاتی مفاد پر مشتمل ہے، رہنما پیپلزپارٹی

حکومت نے اپوزیشن کو مدعو نہ کرکے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا۔پیپلز پارٹی

پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے سعودی ولی عہد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں اپوزیشن کو مدعو نہ کرکے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا۔

پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان کو دعوت نہ دینے پر کہا ہے کہ ولی عہد کے دورے کے دوران سابق صدر آصف زرداری، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور قومی اسمبلی کے کسی رکن کو مدعو نہ کرکے حکومت نے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے سعودی ولی عہد کا خیر مقدم کیا تھا لیکن حکومت نے اپوزیشن کو وفاق کا حصہ نہیں سمجھا، کون نہیں چاہے گا کہ پاکستان مستحکم ہو؟، کون نہیں چاہے گا کہ قیدی آزاد ہوں؟  اگر تمام اپوزیشن جماعتوں کو مدعو کیا جاتا تو دنیا میں ایک مثبت پیغام جاتا۔