پاکستان کے سابق لیجنڈ کرکٹرز اور فنکاروں کے بعد اب بھارتی انتہا پسند ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے خلاف میدان میں آگئے۔
انتہا پسند پاکستان دشمنی میں اس قدر اندھے ہوگئے ہیں کہ اب اپنے ہی اسٹارز کے خلاف ہوگئے ہیں۔
بھارت کو ٹینس میں دنیا بھر میں اعلیٰ مقام دلانے والی ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو قرار دیکر انھیں برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
یہ مطالبہ جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا بھارٹی کے واحد رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے پیر کو کیا اور کہا کہ کیونکہ ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو ہیں لہذا انھیں برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹا یا جائے۔
ٹی راجہ سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان سے ہرقسم کے تعلقات منقطع کرلیے جائیں۔
ثانیہ مرزاکہا کہ میں اپنے ملک کیلیے کھیلتی ہوں اور ملک کی خدمت کرتی ہوں ،میں اپنے سی آر پی ایف کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہوں ۔
ان کا کہناتھا کہ یہ ہمارے لیے سیاہ دن تھا، دعا ہے یہ دن ہمیں دوبارہ نہ دیکھنا پڑے۔کئی بھارتیوں کو ان کی امن کی اپیل پسند آئی اور انہوں نے روایتی انداز میں انہیں برا بھلا کہنا شروع کردیا ہے۔