پاکستانیوں کی قوت خرید میں براہ راست 13 فیصد کمی ہوئی، ن لیگ کے دور میں فی کس آمدنی 1560 ڈالر تھی،2020-21 میں فی کس آمدنی کم ہوکر 1431 ڈالر پر آگئی، صدر ن لیگ
پاکستانیوں کی قوت خرید میں براہ راست 13 فیصد کمی ہوئی، ن لیگ کے دور میں فی کس آمدنی 1560 ڈالر تھی،2020-21 میں فی کس آمدنی کم ہوکر 1431 ڈالر پر آگئی، صدر ن لیگ

شہباز شریف کا نام پھر ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایک بار پھر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

نیب نے شہباز شریف کا نام آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کا نام پہلے ہی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں موجود ہے لیکن وہ اپنی نومولد پوتی اور حمزہ شہباز کی بیٹی کی عیادت کیلیے لندن جانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔