پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ ہویا سعودی ولی عہد کا دورہ ،ہرمعاملےپراپوزیشن کونظراندازکیا گیا۔
ایک بیان میں ان کا کہناتھا کہ سعودی ولی عہد کے دورے پر بھی قوم کو تقسیم کیا گیا،سعودی ولی عہد پاکستان کے مہمان تھے،کسی کے ذاتی مہمان نہیں،ولی عہد کے دورے پراپوزیشن کونہ بلاکردنیا کوقوم کی تقسیم کا پیغام دیا گیا۔
حکومت کا رویہ غیرسنجیدہ اورغیرسیاسی ہے،کبھی ایسا نہیں ہوا بجٹ پیش کرنےکے بعد اجلاس ملتوی کردیاگیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ وزرا کہتےہیں اپوزیشن پرمقدمات ہیں اس لیےمدعونہیں کیا،یہ جوازناقابل فہم ہے،حکومت کا جواز مان لیا جائے تو پھروزیراعظم پربھی تحقیقات چل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس رویے پر اپوزیشن مشاورت کر کے حکمت عملی بنائے گی،اجلاس میں حکومت کےاپوزیشن کیساتھ رویے،بجٹ اوردیگر اہم امورپر بات ہوگی۔