میر واعظ عمر فاروق کی سیکیورٹی کشمیری نوجوانوں نےسنبھال لی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر ہونے والے حملے کے واقعے کے بعدقابض بھارتی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر 6 رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لے لی تھی جس کے بعد کشمیری نوجوانوں نے میر واعظ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی۔

پلوامہ واقعے کے بعد سےمقبوضہ کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں ،بھارتی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر حریت رہنماؤں کی سیکیورٹی کٹھ پتلی انتظامیہ نے واپس لی ان میں عبدالغنی بٹ، بلال لون، ہاشم قریشی، فضل الحق قریشی اور شبیر شاہ شامل ہیں۔ جس کے بعد کشمیری نوجوانوں نے میر واعظ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی۔

ادھر بھارتی فورسز کے محاصروں اور ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے پیش نظر وادی میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے جب کہ جموں میں ہندو انتہا پسندوں سے خوفزدہ 6 ہزار کشمیری مسجدوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز محاصرے کے دوران قابض فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 4 ہوگئی، ضلع بھر میں کرفیو کا سماں ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔