خواجہ برادران کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کر لی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ سعد اور سلمان رفیق نے ضمانت کیلئے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار کیا تاہم کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ہم نے نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کرتے ہوئے تمام ریکارڈ فراہم کیا۔ خواجہ برادران کا درخواست میں کہنا تھا کہ درخواست ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دیا اور 6 مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے۔

واضح رہےکہ نیب نے خواجہ برادران کو گزشتہ سال 11 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔