خاور قریشی کی فائل فوٹو
خاور قریشی کی فائل فوٹو

بھارت نے قانونی نکات کا جواب نہ دیا توکیس خارج ہوسکتاہے۔خاور قریشی

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکیس میں پاکستان کےوکیل خاورقریشی نے کہا ہے کہ قانونی نکات کاجواب بھارت کو دیناہے،پاکستان کونہیں۔

انہوں نے میڈیاسےگفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کل قانونی نکات کا جواب نہیں دیا توکیس خارج ہوسکتاہے۔
خاورقریشی نے کہا کہ مجھے امیدہےبھارت کل ان قانو نی نکات کاجواب دےگا۔

اس سے قبل پاکستانی وکیل خاور قریشی کے جاندار دلائل سن کر بھارتی وکیل سر پکڑ کر بیٹھ گئے تھے۔

خاور قریشی کا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں جاندار دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے شہریت کا اعتراف نہیں کیا تو قونصلر رسائی کا مطالبہ کیسا؟۔

نیوی کمانڈر نے مسلم شناخت والا پاسپورٹ کیوں رکھا؟ سینتالیس سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا بیان ناقابل فہم، ہمپٹی ڈمپٹی کی طرح بھارت بھی دیوار پر بیٹھا ہے۔ کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں دہشتگردی کی طویل فہرست ہے۔