سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فائل فوٹو
سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فائل فوٹو

سعودی جیلوں میں قید 863 پاکستانیوں کا مستقبل بدستور تاریک

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان نے سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم  دینے کے باوجود 863 پاکستانیوں کا مستقبل بدستور تاریک ہے۔

سعودی عرب کی جیلوں میں مختلف جرائم میں قید پاکستانیوں کی تعداد تین ہزار کے قریب ہے۔

سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 2970 ہے جن میں سے سعودی ولی عہد کے حکم پر 2107 قیدیوں کی رہائی کی امید ہے لیکن اب بھی سعودی جیلوں میں بند 863 پاکستانیوں کا مستقبل بدستور تاریک ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں 1337 پاکستانی منشیات سمگلنگ اور 446 چوری کے جرم میں قید ہیں، 356 پاکستانی دھوکا دہی اور 237 غیر اخلاقی جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

89 پاکستانی قتل کے ملزم، 45 افراد لڑائی جھگڑے اور 451 دیگر جرائم میں گرفتار کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ یہ حکم وزیراعظم خان کی درخواست پر جاری کیا گیا۔