وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو دلیرانہ جواب دیا،وزیر اعظم نےواضح کیاکہ یہ نیاپاکستان ہے،بھارت کسی بھول میں نہ رہے۔
وزیر خارجہ نےملتان سےشارجہ پروازکے لیے پی آئی اے کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑاکرنے کےلیےمربوط پالیسی بنارہےہیں،پی آئی اے کو اس کی اصل شناخت بحال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے گزشتہ کئی سال سے خسارے میں ہے،گزشتہ حکومت نے ذاتی مقاصد کیلیے اداروں کو تباہ کیا،پی ٹی آئی نےپی آئی اے ملازمین کے حق میں آوازاٹھائی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی ادارے کے تعاون کے بغیر ہی معیشت مستحکم ہو رہی ہے،گزشتہ حکومت 1300 ارب روپے کے گردشی قرضے چھوڑ گئی،پی آئی اےکو450 ارب روپےکاخسارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے قومی ادارہ ہے قومی شناخت ہے،ہم نےپی آئی اےکونجکاری سےبچایا،پی آئی اے30سال سےخسارے میں ہے،گزشتہ حکومت نے پی آئی اے کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔