اگر پکڑ دھکڑ سیاسی انتقام کے لیے ہورہی ہے تو ملک کے لیے اچھا نہیں۔فائل فوٹو
اگر پکڑ دھکڑ سیاسی انتقام کے لیے ہورہی ہے تو ملک کے لیے اچھا نہیں۔فائل فوٹو

ٹیکس نہ دینے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہونا چاہیے۔اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ٹیکس دینے والوں کے لیے آسانی پیدا کرنا چاہتے ہیں،دنیا کو نظر آ رہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی آ رہی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں ٹیکس کے قوانین انگریزی میں لکھے ہوئے ہیں،انہیں اردو میں ہونا چاہیے۔

جو ٹیکس نہیں دے رہا اس کے گرد گھیرا تنگ ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ جو ٹیکس دے رہا ہے اس کے لیے حکومت آسانیاں پیدا کرے گی،

انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے کو ڈاکو نہ کہا جائے تو پھر کیا کہا جائے؟َچوری کرنے والے کے پاس چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہو گی۔