فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور کے تاجروں نے بھارتی اشیا کا مکمل بائیکاٹ کردیا

مقبوضہ کشمیرمیں پلوامہ حملےکے بعد پاکستان اوربھارت کے درمیان پائی جانے والی حالیہ کشیدگی پرپشاور کے تاجروں نے بھارتی اشیاکے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

پشاور کے تاجروں نے بھارتی اشیا کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کیلا، اننانس، لیچی، قہوہ، گرم مصالہ جات، اسپغول اور ادرک سمیت خیبر پختونخوا میں بھارتی ادویات کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی، کارخانوں مارکیٹ میں بھارتی پیمپرز کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب پشاور میں کسٹم حکام نے بھی بھارتی ساختہ اشیا سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ فروٹ منڈی میں کسٹم کے خصوصی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔

تاجروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی سبزیوں اور فروٹ سمیت دیگر اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے بھارتی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے تاجروں اور امپورٹرز نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور پاک فوج کا ہر ممکن ساتھ دیا جائے گا۔
تاجروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی سبزیوں اور فروٹ سمیت دیگر اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے بھارتی اشیا کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے تاجروں اورامپورٹرز نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور پاک فوج کا ہر ممکن ساتھ دیا جائے گا۔