سانحہ سیہون سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث2 دہشت گرد گرفتار

سندھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جو سانحہ سیہون سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

یاد رہے کہ تین سال قبل لال شہباز قلندر کے مزار پرہونے والے اس افسوس ناک سانحہ میں تقریبا 100 افراد350 سے زائد زائرین دہشت گردی کی نظر ہو گئے تھے.

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی اور ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار دہشت گرد اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث ہیں۔

ملزمان نے ساتھیوں کی مدد سے سیہون کی ریکی کی تھی۔عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سانحہ سیہون کے سہولت کار ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق سلطان اور اکبر دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان نے کوئٹہ میں دورانِ الیکشن حملے کیے جبکہ متعدد لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی۔

عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ ملزمان پولیس اہلکار کے قتل اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔