بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں حب ڈیم میں پانی کی سطح 300 فٹ سے بلند ہو گئی جس کے بعد ڈیم سے کراچی کو چھ ماہ تک پانی فراہم کیا جا سکے گا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 339 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کے موجودہ ذخیرہ سے کراچی کے ضلع غربی کو چھ ماہ تک پانی فراہم کیا جا سکے گا۔
بلوچستان میں موجود حب ڈیم 24 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہے۔ جہاں سے پمپنگ اسٹیشنز کے ذریعے کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
لیکن خشک سالی کے نتیجے میں گزشتہ کچھ عرصے سے حب ڈیم میں پانی کی حد صرف ایک فٹ رہ گئی تھی اور وہاں سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند تھی۔