سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر بغاوت کی کارروائی کی درخواست کردی گئی ۔
خیال رہے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس میں پڑوسی ملک بھارت نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ملک دشمن انٹرویو بہ طور دلیل پیش کیا تھا۔
عالمی عدالت انصاف میں سابق وزیراعظم کا انٹرویو بطور ثبوت پیش کیے جانے کے معاملہ پر نوازشریف کیخلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر بغاوت کی کارروائی کی درخواست کردی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ کلبھوشن کیس میں بھارتی وکیل نےنوازشریف کاانٹرویوبطورثبوت پیش کیا، متنازعہ انٹرویوسےعالمی عدالت میں پاکستان کامقدمہ کمزورہوا، نجی اخبار کو دیا جانے والا انٹرویو ملک کے لیے دنیامیں شرم کاباعث بنا۔
درخواست میں نوازشریف کےمتنازع انٹرویوکوبنیادبنایاگیاہے اور کہا گیا نوازشریف،شاہدخاقان نےحلف کی پاسداری نہیں کی، نوازشریف نے متنازعہ انٹرویو دیکر حلف کی پاسداری نہیں کی۔
درخواست گزار نے استدعا کی نواز شریف کیخلاف بغاوت کے الزام کے تحت کارروائی کی جائے اور عدالت مقدمےکو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔